?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تو ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بخت اللہ وزیر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر، بنوں اور نوشہرہ میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی جس کے بعد ان اضلاع میں عیدالفطر کے موقع پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ضلع بنوں میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ خیبر کے علاقے بارکمبرخیل سرکس میں ہوائی فائرنگ سے ایک لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ نوشہرہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار کے دوران ایک نوجوان ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا جسے قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا، ٹانک سٹی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شیر افضل نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ریونیو افسر محمد آصف بھی زخمی ہوا۔
ان کا کہنا ھتا کہ سٹی پولیس کی حدود میں ہوائی فائرنگ سے کوئی اور زخمی نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی چاند رات کا جشن منانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں اموات ہوئی ہیں۔
گزشتہ اپریل میں پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چاند رات اور عید کے دنوں میں جشن منانے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
حکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کا جشن منانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور ہتھیاروں کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں بھی چاند رات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے
?️ 26 اکتوبر 2021ریاض (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہی اجلاس
اکتوبر
ترکی اور اسرائیلی حکومت کے لیے دو اہم علاقائی چیلنجز پر ایک نظر
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حکام امریکی دباؤ کے ذریعے شام کے
ستمبر
جنوبی سوڈان میں خونریز تصادم؛ 236 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنوبی سوڈان میں ہونے والے خونزیر تشدد کے نتیجہ میں 150
اکتوبر
امریکا کے ساتھ ہر طرح کی جنگ کے لیئے مکمل طور پر تیار ہیں: شمالی کوریا
?️ 19 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے
جون
آنکارا اور دمشق مذاکرات اردوغان کا انتخابی جال یا شکست
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں میڈیا نے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات
جنوری
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مارچ
مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے
?️ 15 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ
مارچ
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر