خیبرپختونخوا: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق
صوبہ اس وقت شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے اثرات سے ابھی تک سنبھل نہیں پایا، جن میں 406 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اگست کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ خیبر ضلع کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارش کے باعث بدنی اور دیگر نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے ورسک روڈ، صفیہ ٹاؤن، ریگی ماڈل ٹاؤن اور ناصر باغ کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے،

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران پشاور میں 2 بچے جاں بحق ہوئے، ایک بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا جب کہ 3 ماہ کا شیر خوار چھت گرنے سے جاں بحق ہوا۔

جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد چھت گرنے سے جاں بحق ہوئے جن میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 6 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 3 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 165 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ کاکول میں 54 ملی میٹر، پشاور میں 41 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 14 ملی میٹر، مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، بنوں میں 5 ملی میٹر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز 25 جون سے اب تک بارشوں اور اچانک سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 853 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون بارشیں ہوتی ہیں، جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں تباہی مچا چکی ہیں، ان بارشوں نے ہلاکت خیز سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا، خصوصاً ان علاقوں میں جو کمزور، ناقص نکاسی والے یا گھنی آبادی والے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے نے کابل کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 15 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے

اسرائیلی کابینہ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی جاسوسی

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ٹیلی گراف کے مطابق، ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے خبر

لبنان کے مرکزی بینک میں ریاض سلامہ کرپشن کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے مرکزی بینک کے سربراہ ریاض سلامہ کا بدعنوانی کا

’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے

یورپی یونین کو روس کے ساتھ تعاون ختم کرنے سے ایک ٹریلین یورو سے زائد کا نقصان

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے انکشاف کیا ہے

معین اختر کا وزیر اعظم  کے ساتھ دلچسپ مکالمہ

?️ 24 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین و معروف اداکار معین اختر اور

مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج عام انتخابات کے انعقاد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے