خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جلد پشاور کا دورہ کرے گی اور عوامی نمائندگان سے مل کر وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا: ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں بچہ جاں بحق، 16 افراد زخمی

?️ 31 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چاند رات کی

برطانیہ کا صیہونی ریاست کے خلاف ایک قدم

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام

2021 میں 31 اسرائیلی فوجی مارے گئے

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ 1988 میں تین

امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد

وہ ڈراؤنا خواب جو واشنگٹن نے قبرص کی سرحدوں پر بیروت کے لیے دیکھا ہے

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی جو اپنے مفادات اور صیہونی حکومت کے مطابق لبنان

اپسٹین کیس میں برطانوی شاہی خاندان کا ایک اور سراغ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:شائع شدہ تازہ ترین دستاویزات سے واضح ہوا ہے کہ برطانوی

یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین

امریکہ ہمیں تسلیم کیے جانے میں رکاوٹ:طالبان

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے