?️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی ایم رہنما کو درہ زندہ قبیلے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، انہیں درابن پولیس نے حراست میں لیا۔
پی ٹی ایم رہنما کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نجی کار میں کوئٹہ سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جا رہے تھے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درابن پولیس اسٹیشن نےپی ٹی ایم رہنما کی گرفتاری کی تردید کردی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی درابن پولیس کی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور اشتعال انگیز بیانات کے حوالے سے علی وزیر پر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
دریں اثنا، گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے چیئرمین منظور پشتین نے کہا کہ علی وزیر، ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کے تحویل میں ہیں مگر وہ ان کی گرفتاری سے انکار کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے اور انہوں نے اپنے خلاف درج باقی ایف آئی آرز میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے 20 اگست 2023 کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔
20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے بغیر اجازت جلسہ کرنے، کارسرکار میں مداخلت اور بغاوت و دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں گرفتار ایمان مزاری اور علی وزیر کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ایمان مزاری اور علی وزیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
22 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
مشہور خبریں۔
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16
ستمبر
نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز
اکتوبر
دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے
اگست
زیلنسکی کو روس کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہئیں: امریکی جنرل
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی فوج کے سابق ڈپٹی کمانڈر مارک کِمِٹ نے کہا
ستمبر
امریکی پیسے کی جمہوریت کو دوسرے ممالک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا:چینی سفیر
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں چینی سفیر نے زور دے کر کہا کہ امریکی
دسمبر
افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ
نومبر
نیتن یاہو اسرائیل کا اصل دشمن ہے: ایہود اولمرٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف شکست کا تلخ تجربہ رکھنے والے
اکتوبر