?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے 8 خوارج جہنم واصلِ ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن درہ آدم خیل کے علاقے میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنۃ الخوارج کے مزید 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے چلنے والے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، تاکہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
ایک ٹرانس اٹلانٹک ڈیل کے سائے؛ تجارتی معاہدہ یا سیاسی شو؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جہاں برطانوی حکومت کے اہلکار امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی
مئی
ساتھ دنوں کے بعد پاکستان کرونا ویکسین کا آغاز ہوگا: اسد عمر
?️ 28 جنوری 2021ساتھ دنوں کے بعد پاکستان کرونا ویکسین کا آغاز ہوگا: اسد عمر
جنوری
نوازشریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزرا اور مشیروں کی شمولیت متوقع
?️ 20 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم
جولائی
ٹرمپ کی شخصیت ایک تاریک جہت کی حامل ہے: برطانوی ماہر نفسیات
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: جیف بیٹی، ایک انگریز ماہر نفسیات، نے کنورسیشن ویب سائٹ
جولائی
باجوڑ اور مہمند کے عمائدین کا دہشتگردی کیخلاف مکمل تعاون کا اعلان، فوجی آپریشن کی مخالفت
?️ 5 اگست 2025باجوڑ: (سچ خبریں) باجوڑ اور مہمند کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے
اگست
خیبر پختونخوا کی ماؤں میں ڈپریشن، بےچینی بڑھ رہی ہے، عالمی بینک
?️ 25 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا
نومبر
پاک آرمی کے بیڑے میں وی ٹی 4 جنگی ٹینکس شامل کر دئے گئے
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک
جولائی