?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 دن میں جواب طلب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، سیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہیے، افسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں پر ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت کا حال کیا ہے؟ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں، ایک جماعت جب حکومت میں ہوتی ہے تو رویہ الگ ہوتا ہے اور دوسری جانب ان کے جاتے ہی رویہ تبدیل ہو جاتا ہے۔
جسٹس شکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان مخصوص نشستوں پر تو لارجر بینچ فیصلہ کر چکا ہے۔
اس پر درخواستگزار شازیہ طہماس کے وکیل نے دلائل دیے کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کا اختیار استعمال کر کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔
اس پر جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی پریس ریلیز آئی ہے کہ آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ آج ہی پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی خواتین امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی، درخواست پیپلزپارٹی کی شازیہ طہماس وغیرہ نے ثاقب رضا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
ان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آرٹیکل 109 نے گورنر کو اجلاس بلانے کا حق دیا ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کو خارج کیا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب امیداواروں سے حلف لینا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پرویزالٰہی
?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی
جنوری
ایف بی آر کی نئے ٹیکسز کے بغیر آئی ایم ایف کو اہداف حاصل کرنے کی یقین دہانی
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
دسمبر
نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
دسمبر
ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفا کو بنایا نشانہ
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایرانی میزائلوں نے تل ابیب اور حیفا کے اہم مقامات
جون
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
اگر آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں گے تو ہمیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا، چیف جسٹس
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا
مئی
ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ
اکتوبر
رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل