?️
پشاور (سچ خبریں) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی جانب سے یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، اس دوران دہشت گردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا جو میڈیا کےسامنے بھی پیش کردیاگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اسلحہ دہشتگردوں سے پچھلے کچھ مختلف آپریشنز میں برآمد کیا جن میں ایم 4، ایم 16 اور دیگرخود کار جدید اسلحے سمیت نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات برآمد کیے گئے جب کہ اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔
فتنہ الخوارج ان امریکی ہتھیاروں کے ذریعے فاصلےسے پاک افواج کو رات میں بھی نشانہ بنا سکتےہیں، ان امریکی ہتھیاروں میں سٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ میں سے بھی گزرسکتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا اور دہشتگرد یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کےخلاف استعمال کر رہے ہیں جب کہ امریکی ہتھیاروں پر صاف لکھا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں قتل عام پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اجتماعی
مارچ
شہباز شریف نے پی ایم سی اراکین کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی بنا دی
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 ارکان پر مشتمل
اگست
سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع
?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا
جنوری
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا
?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں) منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے
جون
وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا وائرس
جنوری
یوکرین جنگ کے غیر متوقع منظرناموں کے بارے میں پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی میگزین نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات کا حوالہ
اپریل
افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ
جون