🗓️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوملتوی کروانے کے لئے الیکشن کمیشن سےرابطہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔
موسمی حالات کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں کروائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ دسمبر اور جنوری میں ان علاقوں میں برف باری ہوتی ہے اور موسم سرد ہونے کے باعث ان علاقوں کی اکثریتی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کرتی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ تنظیم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست کی تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا ۔ انہوں نے کہا اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہوئی۔ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخواہ میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوئے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں 22 اکتوبر کو ای سی پی نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 19 دسمبر اور 16 جنوری کی تاریخیں مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
مشہور خبریں۔
ابراہیم رئیسی دمشق پہنچے ؛ اس تاریخی سفر کے پیغامات اور جہتیں کیا ہیں؟
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سیدابراہیم رئیسی کے دورہ
مئی
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
21 ویں صدی میں امریکی تسلط کے زوال کی 5 نشانیاں
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ نے اپنے ایک کالم میں نے 21 ویں صدی
اگست
کیا اسرائیل نے جنگی حالات کا اعلان کر دیا ہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: بدھ کی شام صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے
اکتوبر
صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی
جون
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
انصار اللہ ڈرون اور میزائل سے لیس
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
ستمبر
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل