?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا۔ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ 4 اہلکار زخمی اور دو شہری بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہو۔
اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا،خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی تھی۔گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا۔اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا۔
خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا۔خودکش دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکوک گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوارتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا تھا،دوران تلاشی لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی میں جا کر دھماکہ کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا،تفتیش کے بعد مزید تفصیلات شیئر کریں گے،گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔ اہلکاروں کے روکنے پر وہ شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔ خود کش بمبار کے اعضاء اور گاڑی کے پارٹس تحویل میں لے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آکساگون سعودی حکومت کے نیوم پروجیکٹ کا اہم موڑ
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : Oxagon کو سعودی ولی عہد کے نئے منصوبے کا اہم موڑ
دسمبر
عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ
مئی
بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی
جون
اربعین زائرین کے بارے میں عراقی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعدادوشمار
?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کی وزارت داخلہ نے امام حسین علیہ السلام کے
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
اکتوبر
قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ