?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عالمی معیشت کیلئے ہلچل مچا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں اضافے اور پیدوار میں کمی کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
7 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 80 ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ چکی، اس وقت برینٹ کروڈ آئل ساڑھے 79 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر ٹریڈ کر رہا ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے باعث تباہی کا شکار ہونے والی عالمی معیشت اب دوبارہ سے تیزی پکڑ رہی ہے، دنیا بھر میں انتہائی تیز رفتاری سے کرونا ویکسی نیشن کیے جانے کے بعد بیشتر ممالک میں معاشی سرگرمیاں بھی تیزی سے عروج پکڑ رہی ہیں، اسی باعث دنیا بھر میں خام تیل کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
تاہم تیل کی پیدوار والے ممالک کی جانب سے پیدوار میں اضافے سے گریز کیا جا رہا ہے اور اسی باعث قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو رواں سال کے آخر تک خام تیل کی فی بیرل قیمت 90 ڈالرز کی سطح کو چھو جانے کا خدشہ ہے، جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے انتہائی منفی صورتحال ہو گی۔
خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی معاشی ماہرین نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کیلئے انتہائی تباہ کن صورتحال ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ کا بل بھی 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا۔
مشہور خبریں۔
لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان
جون
یورپی یونین کے لئے شرم کی بات
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت
نومبر
توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
مئی
اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کر دیا
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر
سقطری میں عرب امارات کی طرف سے یمنی خواتین کی بھرتی
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: یمن کے سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا
اگست
یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج، جو ایک دہائی سے جنگ اور پابندیوں
جنوری
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر