?️
خاران 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ خاران میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور محکمہ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جب ایک احاطے میں داخل ہوئے جہاں مسلح عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری پوزیشنز سنبھال کے جوابی فائرنگ کی۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ مرنے والے 4 دہشت گردوں کی شناخت اشفاق احمد، سلال احمد، وسیم سجاد اور فرید کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ اشفاق اور اس کے2 ساتھی، سلال احمد اور فرید 2 فروری کو نوشکی کے ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 10 دستی بم، 20 مارٹر گولے، 3 سب مشین، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10 دھماکہ خیز مواد (ڈیٹونیٹرز)، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک مارٹر گَن اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کرا دیا
?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی
فروری
کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا
?️ 21 مارچ 2021کویت (سچ خبریں) کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے
مارچ
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر
بجلی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا
جنوری
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست
ایرانیوں نے ایک بار پھر امریکہ کو شیطان کا مظہر قرار دیا:روئٹرز
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران میں عالمی استکبار کے خلاف قومی دن
نومبر
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر
صیہونی وزیر کا بستیوں کی تعمیر کے بارے میں اظہار خیال
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر برائے داخلی امور نے ایک متنازعہ بیان
جولائی