خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں:عثمان بزدار

🗓️

لاہور(سچ خبریں)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ عمران اور فرح خان کے بارے میں الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت اور بلا ثبوت الزامات کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں خاتون اول بشریٰ عمران اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن اراکین کے من گھڑت اور بلا ثبوت الزامات کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں بے قاعدگیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ جب سیاسی میدان میں مات کھائیں تو بلیک میلنگ کے لیے اپنے حریفوں اور اداروں پر بے سروپا الزامات لگانے لگ جاتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست خوردہ عناصر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی خفت نہیں چھپا سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ کے خلاف کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکے، نہ کوئی ٹھیکہ، نہ کوئی کیلبری خط، نہ کوئی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، نہ کوئی مقصود چپڑاسی، نہ میرے کوئی مے فئیر کے فلیٹ سامنے آئے، اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں

عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اپنےساڑھے تین سال میں پنجاب میں ایمانداری سےڈیلیور کیا، بغیر کسی ثبوت آپ گھریلو خواتین خاتون اول یا فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا مقصد صرف ایک ہے کہ کسی طرح سےعمران خان پر تنقید کر سکیں، آپ ناکام ہوں گے کیونکہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں گرمی کی غیر معمولی لہر؛بچے زد میں

🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

🗓️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں

حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان تناؤ نے وکلا برادری میں بھی تقسیم پیدا کردی

🗓️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان جاری کشمکش کے

مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟

🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین

آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ وزیراعظم نے آئین کے مطابق کرنا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 3 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے ہمیں فون آرہے ہیں: مریم نواز

🗓️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

افریقی بغاوتوں مقابلہ کرنے کا مغربی طریقہ

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ماہر نے بعض افریقی ممالک میں حالیہ بغاوتوں کے

صنعا شمالی یمن میں سعودی فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر برہم

🗓️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ایوان نمائندگان نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے