🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے درمیان ملاقات کے بعد وزیراطلاعات نشریات فواد چودھری اور وزیر داخلہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،حکومت کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت اور اتحادی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کے روز 2 بجے طلب کیا جائے گا۔
فوادچودھری نے کہا کہ حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے تمام اتحادیوں کے تحفظات کو تفصیل کے ساتھ سنا ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور دوسرے تمام تحفظات پر بات ہوئی، اتحادی جماعتوں کر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا، حکومت کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت اور اتحادی جماعتوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کے روز 2 بجے طلب کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ووٹنگ مشین سے متعلق وزیراعظم نے خود جوابات دیے، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سوالوں کے بھی خود جوابات دیے، مشترکہ اجلاس میں 8 سے 10قانون بل منظوری کیلئے پیش کیئے جائیں گے، مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے قوانین کی بھی منظوری دی جائے گی۔یاد رہےکہ حکومت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ لیکن اتحادیوں کے تحفظات اور حکومتی جماعت کے اراکین کی اجلاس سے غیر حاضری کے خدشے کے پیش نظر 10 نومبر کو حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر اتفاق رائے کے لیے بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کو شدید جھٹکا
🗓️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس ملک
مارچ
امریکی سینیٹر کا اسرائیل مخالف مطالبہ
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ پر صیہونی حکومت کے
جنوری
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کو خاموش کرانے کی کوشش
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق جب
ستمبر
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان
🗓️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری
دسمبر
حلب کی انتظامیہ کو لے کر دہشت گردوں کے درمیان لڑائی، اہم رہنما ہلاک
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے
دسمبر
وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی
جولائی
قرآن کی توہیں میں مومیکا کا ساتھی کون ہے؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بغداد الیوم نیوز سائٹ نے کل عراقی نژاد سویڈش شہری سیلوان
جولائی