حکومت کی وفاقی، صوبائی اداروں کو تمام ’اسائنمنٹ اکاؤنٹس‘ نیشنل بینک میں کھولنے کی ہدایت

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو اپنے تمام اسائنمنٹ اکاؤنٹس صرف نیشنل بینک آف پاکستان میں کھولنے اور چلانے کی ہدایت کردی۔

اس اقدام کا مقصد وفاقی حکومت کے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے حصے کے طور پر ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات پر اپنا مالیاتی کنٹرول مزید سخت کرنا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پراس کام کو کرنے کے لیے حکومت نے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کے لیے تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔

آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر (مقامی کرنسی) ترمیم شدہ 2023 (2023اے اے اے پی) کے تحت، ترقیاتی منصوبوں اور غیر ترقیاتی اخراجات دونوں کے لیے اسائنمنٹ اکاؤنٹس ٹی ایس اے (اکاؤنٹ نمبر 1) کا حصہ ہوں گے۔

صوبائی اداروں کے اسائنمنٹ اکاؤنٹس متعلقہ صوبائی حکومتوں کے کنسولیڈیٹڈ فنڈز کا حصہ ہوں گے۔

ٹریژری سنگل اکاؤنٹ سرکاری بینک اکاؤنٹس کو یکجا کرنے کا اسٹرکچر ہے جس کے ذریعے حکومتی نقدی وسائل کا زیادہ بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 78 کے مطابق حکومت پاکستان کے تمام محصولات، قرض کی رسیدیں اور دیگر تمام فنڈز یا تو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) یا فیڈریشن کے پبلک اکاؤنٹ (پی اے ایف) کا حصہ ہوں گے۔

آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر (مقامی کرنسی) ترمیم شدہ 2023 (2023اے اے اے پی) کے تحت، ترقیاتی منصوبوں اور غیر ترقیاتی اخراجات دونوں کے لیے اسائنمنٹ اکاؤنٹس ٹی ایس اے (اکاؤنٹ نمبر 1) کا حصہ ہوں گے۔

صوبائی اداروں کے اسائنمنٹ اکاؤنٹس متعلقہ صوبائی حکومتوں کے کنسولیڈیٹڈ فنڈز کا حصہ ہوں گے۔

ٹریژری سنگل اکاؤنٹ سرکاری بینک اکاؤنٹس کو یکجا کرنے کا اسٹرکچر ہے جس کے ذریعے حکومتی نقدی وسائل کا زیادہ بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے دو ہیڈ کوارٹرز میں تین زوردار دھماکے

🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  جنوبی یمن کے صوبہ شبوا کے اتاق ہوائی اڈے پر

فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

🗓️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی  کے

سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی

🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف

وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ

🗓️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور

🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے وزارت خزانہ کو تجویز

دبئی کے فیوچر آف دا میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا

🗓️ 23 فروری 2022دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن

اسرائیل تباہی کے دہانے پر

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر ڈین بین ڈیوڈ نے زیمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے