🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو کسانوں کی مدد اور زیادہ پیداوار والے شعبے میں تبدیل کر رہے ہیں، حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے، حکومت کا مقصد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلی بار جامع ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان بنایا، حکومت اس پلان کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کو کسانوں کی مدد اور زیادہ پیداوار والے شعبے میں تبدیل کر رہے ہیں، کسان کارڈ، کھاد پر سبسڈی اور مویشیوں کی جینیاتی بہتری حکومتی مقصد ہے۔ حکومت کا مقصد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت نے مؤثر پالیسی اقدامات سے حاصل کیا۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان
اکتوبر
ترکی میں دہشت گرد گروہوں سے تعلق کے الزام میں 27 افراد گرفتار
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی
دسمبر
بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد
🗓️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین
اپریل
سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:متعدد عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد
ستمبر
افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ
🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر
مئی
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے
🗓️ 2 مارچ 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ
مارچ
شام پر حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کا تعاون؛واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں
دسمبر
نیدرلینڈز میں سیاسی پناہ گزینوں کی حالت زار
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں
اگست