حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت مخالف مشترکہ احتجاج سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق روں ہفتے کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رعایت نہ ملنے پر تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ وہ عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔

علاوہ ازیں، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک کا اعلان کیا تھا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرمانی کو انٹریو دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا ’ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو تحریری طور پر دستاویزی شکل دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی غلط فہمی سے بچا جاسکے اور ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کے امکان کو ختم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے حاصل کرنے کا عمل عید کے بعد ہی شروع کیا جاسکتا ہے کیونکہ مجھ سمیت پارٹی کے دیگر افراد پہلے ہی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر محمد ہمایوں مہمند نے کامران مرتضیٰ کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کو تحریری شکل میں لکھنا بھی سنت ہے۔

دونوں سینیٹرز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے درمیان ان کی ماضی کی وجہ سے ’اعتماد کے مسائل‘ موجود ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہورہے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ احتجاج کا مقام ڈی چوک یا کوئی اور جگہ ہو سکتی ہے جس کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جا سکتا ہے جب کہ احتجاج کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ احتجاج کریں گے یا علیحدہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ احتجاج چاہے الگ ہو یا مشترکہ لیکن یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ حکومت مخالف احتجاج ضرور ہوگا۔

16 مارچ کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تناؤ کم ہورہا ہے جس سے ممکنہ اتحاد کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا چیپٹر کے سربراہ جنید اکبر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پارٹی کارکن عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے نچاور

?️ 10 نومبر 2025ٹرمپ کا تجارتی جنگ سے حاصل آمدنی میں سے امریکیوں پر پیسے

پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا

?️ 11 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان

اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان

?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی

یوکرین امریکی بحران کا شکار

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے

ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ

سینما کی جدت سے لولی وڈ تباہ ہوا، سید نور

?️ 6 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا

نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے

جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے