?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیے جانے کا انکشاف کیا تھا ، وفاقی حکومت نے میگا سکینڈل سامنے آنے پر نوٹس لے لیا۔
حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی ہے، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔
چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناع کو ختم کرنے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔
علاوہ ازیں، پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت آوٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گ جب کہ کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔


مشہور خبریں۔
آزادی مارچ کیس کا کیا ہوا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی
جون
اسرائیلی جنگی طیازوں کے شمال غزہ پر حملے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کے مشرقی علاقے پر
اگست
سردی میں غزہ کے مہاجرین کے غیر انسانی حالات
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف گزشتہ 4 ماہ سے
فروری
دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اکتوبر
اپنی تنخواہ یا مراعات میں اضافہ نہیں کیا، اپنے احتساب کیلئے تیار ہوں، چیئرمین سینیٹ
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
جون
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوران مروان البرغوثی کا نام نکلوانےکی امریکی کوشش
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیل کے مفادات کے تحت حماس پر دباؤ ڈالا
اکتوبر
منظم شیطانی مافیا(9)یمن میں مداخلت، جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:یمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ریاض کے مختلف ذرائع
فروری
حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی
اکتوبر