?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایوی ایشن امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
مزید بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا، انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ مزید کہا گیا کہ 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آپریٹرز ان اداروں کو چلانے میں مدد کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کنسلٹینسی کے فرائض انجام دے گا۔
فیصلے کے مطابق انٹرنیشنل آپریٹرز ہوائی اڈوں پر سروس کے بین الاقوامی معیار مہیا کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوائی اڈوں میں جدت اور بہتری لائی جائے گی، اجلاس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضابطے کی کارروائی کے آغاز کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے تمام عمل شفافیت کے اعلی ترین معیارات اور ملکی قوانین کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 44 ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فارمولے پر عملدرآمد ہو رہا ہے، ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل بھی شامل ہیں، جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول پر ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجوں نے عراق میں اپنے تمام اڈے چھوڑنا شروع کر دیئے
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے اطلاعاتی مشیر ہشام الرکابی
جنوری
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ
نومبر
ایران کے اسرائیل پر حملے سے لے کر اسد حکومت کے اچانک خاتمے تک ۲۰۲۴ کے اہم واقعات
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا نے 2024 میں خونریز اور ڈرامائی واقعات کا مشاہدہ کیا،
جنوری
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس
مئی
صیہونی وزات جنگ کی حالت زار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ
دسمبر
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا
?️ 19 نومبر 2025امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا ایک
نومبر
طاہر اشرافی کا 21مئی کو یوم یکجہتیٔ فلسطین منانے کا اعلان
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے 21مئی کو
مئی