?️
کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تجارتی ڈپلومیسی میں تیزی لانے کے لیے مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ملکی برآمدات اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تجارتی سفارتی کاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت ملائیشیا، چین، سعودی عرب، ایراق اورعمان میں ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یورپ میں ہنگری اور یونان کے لیے بھی تجارتی افسران کی خدمات لی جائیں گی، افریقہ میں تنزانیہ اور موزمبیق کے لیے بھی ٹریڈ افسران تجارت بڑھانے کے لیے تعینات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے نئی ٹیرف لائن پر بھی کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چین میں ٹریڈ افسران کے ساتھ سپورٹ افسران کی تعیناتی بھی زیر غور ہے، اسی طرح دیگرتمام اہم ممالک میں کمرشل افسران کی تقرری کی راہیں ڈھونڈی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 24-2023 میں برآمدات 30 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال پاکستان کی درآمدات 53 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں، اس لحاظ سے ملک کا تجارتی خسارہ 5.4 ارب ڈالرز کی کمی سے 22.5 ارب ڈالرز تک آگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورپاکستان کی مجموعی طور پر درآمدات میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں140 عام شہریوں کا قتل عام
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک
جنوری
حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے کہا کہ فوج
جولائی
جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
صہیونی حلقے حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں سے خوفزدہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:کچھ صیہونی حلقے صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی جنگ میں
جنوری
غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے: ابو الغیط
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
شمالی غزہ میں صیہونی مظالم کے 100 دن کے ہولناک اعدادوشمار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے شمالی غزہ
جنوری
’توشہ خانہ فہرست نامکمل‘، پی ٹی آئی کا جرنیلوں اور ججوں کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کی فہرست کو
مارچ