حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان پیکیج کے لئے 7ارب روپے کا اعلان کر دیا ہے اور عوام کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے صوبے کے عوام کے لیے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت صوبے بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کو آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی۔  دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی، جب کہ گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے ، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی ، سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا ، رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا۔

مشہور خبریں۔

بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض

امریکی کانگریس کی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیان

عراق اور شام کے امریکی سازشیں جاری ہیں: شامی پارلیمنٹ ممبر

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے امریکی سازشوں کے بارے

وزیراعظم کا وزیر صحت پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

?️ 17 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی اساتذہ اور اسکولوں کی نگرانی کے قانون کی منظوری

?️ 4 جون 2023سچ خبریں: مجوزہ قانون کی بنیاد پر صہیونی انٹیلی جنس اینڈ انٹرنل

معمول سے 40 فیصد کم بارشیں، آبی ذخائر خالی ہونے کے قریب، 3 صوبوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری

?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220

سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے