?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف ہے، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، انہوں نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کےدرمیان تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ صرف ایک بار رابطہ ہوا تھا، دھیمے انداز اور دانش مندانہ فیصلوں کے تحت کوئی سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی ائی بہت خوش تھے، انہوں نے کہا کہ 8 فروری الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔
صحافی کی جانب سے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو بھیجے گئے خط سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی رابطہ ہوا، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز
نومبر
ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ
مارچ
مغربی کناے میں صیہونی درندہ صفت فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہری اغوا
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پردہشتگردانہ کاروائیاں
دسمبر
پاراچنار کی صورتحال: کراچی میں پانچویں روز بھی دھرنا جاری
?️ 30 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی
دسمبر
امریکی غنڈہ گردی نے ویانا مذاکرات کو طولانی کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایران پر
ستمبر
سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کا معاملہ، ترک صدر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے ترک جنگی ڈرون طیارے
مارچ
سعودی عرب میں دو بحرینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بحرینی عوام اور حکومت مخالف قوتوں نیز انسانی حقوق کی تنظیموں
مئی
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 600 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ خلیج کے موقع پر،
مئی