?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات بعد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نواز شریف کی صحت کا ڈرامہ رچایا گیا جو درست نہیں، اب کابینہ نے اس معاملے پر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سترہ مہینے میں کوئی علاج نہیں کرایا ،انہوں نے جو رپورٹس بھیجی ہیں انہیں پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ان کا باہر جانا علاج کے لئے نہیں بلکہ ایک فراڈ تھا اور اس فراڈ میں شہباز شریف شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف فیملی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا ہے لیکن انہوں نے رپورٹس نہیں دیں۔
پاکستانی ایمبیسی نے رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں دیا، اب شہباز شریف اپنے بیان کے مطابق نواز شریف کو پاکستان لانے کے اقدامات کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں یہ درخواست کریں گے کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لائے بصورت دیگر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا ، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی ، جس کی بنیاد پر حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے حکومت کی طرف سے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو اس معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیئے تھا لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، اس لیے وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کی جائے.
مشہور خبریں۔
150 صہیونی افسران کی نیتن یاہو کی کابینہ سے غزہ جنگ بند کرنے کی اپیل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی
اپریل
عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
فروری
روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے
اپریل
افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار اور امریکہ کی مسلسل وعدے خلافیاں
?️ 10 مارچ 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امن کے قیام کے لیئے پاکستان نے ہمیشہ
مارچ
حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے
فروری
ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم
?️ 4 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت
مئی
جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر
دسمبر
عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت
مئی