?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2021-22 بجٹ میں براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا،پہلی مرتبہ 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ بلاول صاحب، عوام آپ کی اصلیت جان چکی ہے، بجٹ کے جھوٹے اعدادوشمار بتانا آپ کا شیوہ بن چکا ہے۔
انہوںنے کہاکہ حکومت نے مالی سال 2021-22 بجٹ میں براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔
فرخ حبیب نے بتایاکہ اس اقدام سے تقریبا اڑھائی کروڑ لوگ معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب بتائیں کہ این ایف سی سے ملنے والے 1600 ارب سے زائد کے فنڈزکہاں استعمال ہوئی ،حکومت نے قوت خرید میں اضافے کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے۔
انہوںنے کہاکہ سالانہ فی کس آمدن 186000 سے 246000 ہو گئی ہے، انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا واویلا کرنے والے بلاول بتائیں سندھ کی عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑ دیا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی اور سندھ کے عوام کو گرانفروش مافیا کے ہاتھوں کتنے میں فروخت کیا، بلاول زرداری کی شناخت جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار بن چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے خلاف بولنے پر برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر برطرف
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے سماجیات کے ایک پروفیسر
اکتوبر
تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے
اکتوبر
عاشورہ کی رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی عالمی میڈیا میں جھلک رہی ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: عاشورہ کی شب حسینی کے لیے ماتمی تقریب میں رہبر
جولائی
ایشین ٹائیگر کا خواب کسی اور کا تھا لیکن ایشین ٹائیگر ہم ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 مئی 2025شرجیل میمن (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
مئی
روسی بغاوت کے دوران یوکرین کو مغربی ممالک تجویز
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع کے مطابق روس میں وگنر نامی جنگجو گروپ کے
جون
صیہونی جرائم میں امریکی جاسوس اداروں کا کردار
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے
اپریل
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران
جولائی
بھارتی حکام کی طالبان سے خفیہ ملاقاتیں، کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی
?️ 25 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پچھلے دس برسوں سے افغان حکومتوں کے ساتھ
جون