?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں کہ عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے، اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ای وی ایم کے نظام پر تمام خدشات دور کریں گے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔
ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔نوازشریف اور آصف زرداری کی فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے۔ اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے۔ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے۔ 1990ء کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سال کےلیے طے ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ، جس میں پارلمنٹ نے انتخابی اصلاحات دوسرا ترمیمی بل 2021ء منظور کر لیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بھی گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ای وی ایم مشین کو شیطانی مشین قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتی۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی آئندہ انتخابات کے نتائج نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکر اور حکومت آئندہ انتخابات متنازعہ بنا رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کسی صورت نہیں مانیں گے۔


مشہور خبریں۔
فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
اکتوبر
پاک فوج نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
?️ 6 دسمبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں
دسمبر
عراقی فوج کی داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف ’’تیار شیر‘‘ نامی فوجی
اپریل
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل
حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش
?️ 18 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
امریکہ کی عالمی حکمرانی میں ناکامی
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین، روس اور ایران کی مشترکہ اپیل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی
اکتوبر
ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات
نومبر
فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے قطر فٹ بال
اپریل