حکومت نے اپوزیشن کو الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کی دعوت دی

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا ماڈل تیار کر کے پیش کر دیا، اپوزیشن کو بھی مدعو کیا کہ آئیں مشین کا ماڈل دیکھیں اور سوالات ہیں تو بتائیں، حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا الزام لگا کر رونا کوئی حل نہیں ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں پرچی پارٹیوں کو کہتے ہیں پہلے آکر دیکھ تو لیں یہ ہےکیا۔

مسلم لیگ نون ، پاکستان پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو دعوت دیتے ہیں، آئیں ماڈل دیکھیں، سوال اٹھائیے تاکہ حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے جواب فراہم کرسکے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین 4 حصوں پہ مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں اپنا شناختی کارڈ مشین میں ڈال کر ویری فیکیشن کرائے ، پھر ووٹنگ کا حق حاصل کرے اور پھر پسندیدہ امیدوار کو مشین پہ لگے بٹن کو دبا کر ووٹ ڈال دیں۔

سب سے پہلے ووٹر کی ویری فیکیشن ہوتی ہے پھر اگلہ مرحلہ ووٹنگ کا، پھر ووٹر اپنی ہڈن سپیس میں جاتا ہے اور اپنے پسند کے امیدوار کو بٹن دبا کر ووٹ دیتاہے، ووٹر کے سامنے مشین پہ بیلیٹ پیپر پیپر پرنٹ ہوگا اور نیچے بیلیٹ باکس میں گر جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آگاہ کیا کہ یہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگی،ہر پولنگ بوتھ پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین موجود ہوگی، مشین آپریٹ کرنا بہت آسان ہے، مشین میں بیٹری لگی ہے، بجلی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مشین کیلئے 36 شرائط دی تھیں، تمام پوری کردی گئی ہیں،الیکشن اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں، کیونکہ پولنگ ہوجاتی ہے اور صبح تک نتیجہ نہیں آتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جتنی الیکشن کمیشن کی اس وقت لاگت آرہی ہے اتنی ہی ان مشینوں پہ بھی آئے گی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ جو لوگ موبائل استعمال کرسکتے ہیں وہ اس مشین کو آرام سے چلالیں گے، ہم نے 49 ترامیم دی ہے، اپوزیشن اپنے مشورے دے، یہ کوئی حل نہیں کہ ہر الیکشن کے بعد روئیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ ہم سے پانچ گنا زائد آبادی والے ملک نے الیکشن نتائج کو قابل قبول بنالیا ہے، ہم اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ماڈل دیکھیں، آپ کے جو سوال ہیں وہ اٹھائیں تاکہ حکومت جواب دے سکے۔

بابر اعوان نے کہاکہ ہم نے دو اختیارات الیکشن کمیشن کو سونپ دیئے ہیں، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، لوگ پوچھتے تھے کہ کیا ٹیکنالوجی کے ذریعہ دھاندلی کو شکست دی جائے گی؟ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعہ دھاندلی کو شکست دینے کی تقریب میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے انتخابی نظام کو شروع سے کینسر لاحق ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے بعد آج ہم انتخابی نظام کا علاج لائے ہیں، ہم ٹیکنالوجی کے ذریعہ دھاندلی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری

?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی آج

امریکہ کی برجام میں واپسی پابندیاں اٹھانا ہے، بائیڈن کے دستخط کی کوئی اہمیت نہیں

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقوام متحدہ کی

یمن نے انسانی تباہی اور داووں کی کمی سے خبردار کیا

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر صحت علی جحاف

دنیا بھر کے مسلمان مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے: اسلامی جہاد

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد

قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں

?️ 3 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے آئے دن قبلہ

فلسطین الجزائر کا سیاسی قبلہ

?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نےمسئلۂ فلسطین،

ویانا مذاکرات میں ایران کے برتر موقف پر امریکی ردعمل

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نائب وزیر خارجہ نے جوہری مذاکرات میں ایران کی برتری

بھارت کو شکست دینے کے بعد عرب دنیا میں پاکستان کو مزید عزت ملی۔ حنیف عباسی

?️ 18 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے