حکومت مخالف جماعتوں کا اہم اجلاس، آئین بحالی کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مخالف جماعتوں کے اتحاد کے اہم اجلاس میں آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرنے کے علاوہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جلسوں کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کے رویے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور حکومت مخالف 6 جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے صدر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے راہنما ساجد ترین اور ثنااللہ بلوچ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے اسد شیرازی اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا اور تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

اجلاس میں فیصل آباد اور کراچی کے جلسوں کے لیے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے، جلسے ہر صورت کیے جائیں گے، اس وقت ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے 7 مئی کی پریس کانفرنس غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں آئین توڑنے والو کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

اجلاس میں گوادر میں پیش آنے والے دہشت گری کے واقعہ میں 7 بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل کی مذمت اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلا پر بہمانہ تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کسانوں کے مطالبات کے حق میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن کی 6 جماعتیں حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کریں گی، جسے تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کا نام دیا گیا ہے۔

اس وقت کہا گیا تھا کہ تحریک میں عوامی جلسوں کے علاوہ بار ایسوسی ایشنز، یونیورسٹی کے طلبا اور دیگر جماعتوں کو بھی ایک پیچ پر لایا جائے گا تاکہ مسلم لیگ (ن) کی زیرقیادت مخلوط حکومت کے خلاف مہم کے لیے اپنی حمایت حاصل کر سکیں۔

اپریل کے وسط میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیر صدارت کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بتایا تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو 6 جماعتوں پر مشتمل اتحاد کا صدر منتخب کیا گیا ہے، یہ فیصلہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اتفاق سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد آئین کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی ہے، اپوزیشن اتحاد نے انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والی حکومت کو مسترد کر دیا۔

عمر ایوب نے کہا تھا کہ اجلاس میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں نے تمام شعبوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی مرضی سے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ

سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ

فرانس میں نئے سیاسی بحران کے دباؤ میں میکرون

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک سال میں تیسرے فرانسیسی وزیر اعظم سیبسٹین لی کورنیو

سوئی نادرن گیس کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا، 3 ہزار سے زائد صنعتی میٹرز ’غائب‘

?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ملازمین نے

مسلسل سیاسی عدم استحکام پاکستان میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے سنگین خطرہ قرار

?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک کے مزید منفی

مسافروں کے لیے کرنسی ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی شرط پرانی ہے، ایف بی آر

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے واضح کیا ہے کہ

عمران خان کی مولانا سے ملاقات کی خواہش بطور گپ شپ ہم تک پہنچی تھی، کامران مرتضیٰ

?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر

یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے