?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو انشااللہ جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔
اس سے قبل، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجائیں گے، ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، جو نہیں دےگا ، تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
عمران خان کی اہلیہ نے کہا ’مجھے امید نہیں، مجھے یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری جنگ تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتی‘۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس
مارچ
برطانیہ میں ٹرمپ کے دورے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج جاری
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے ممکنہ دورے کے خلاف ملک بھر
ستمبر
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
روسی سابق اولمپک چیمپئن امریکی بلیک لسٹ میں شامل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے متعدد افراد، تاجروں
اگست
فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے
اکتوبر
حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
نومبر
بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے
دسمبر
کیا چین نیا عالمی نظم تشکیل دے سکتا ہے؟
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:چین اور امریکہ کے مقابلہ کے کچھ پہلو فطری طور پر
جون