?️
لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام، پاکستانی حکومت کی اربوں ڈالرز حاصل کرنے کی کوششوں پر سعودی حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کو بھی پیشکش کی تھی جس کے لیے سعودی عرب کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر اس منصوبے میں لگانے تھی جبکہ مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالر دس سال قرض پر فراہم کرنے کے انتظامات کرنا تھے۔
ایک سینئرحکومتی اہلکار کے مطابق حکومت کو اس منصوبے کے لیے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا تھا اور پاکستان کو امید تھی کہ سعودی عرب اس میں دلچسپی ظاہر کرے گا تاہم پاکستان کو اس حوالے سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔
اسی باعث اب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ دیامربھاشا ڈیم کو پاکستان چین اقتصادی راہدی منصوبے میں شامل کرے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ ہدایات ان کے عنقریب دورہ چین سے قبل جاری کی گئی ہیں جہاں وہ پاکستان میں سرگرم عمل چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2017 میں پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست واپس لے لی تھی اور اس وقت کے واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین کے مطابق چین کی جانب سے اس منصوبے کی ملکیت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں جس کے بعد پاکستان نے اسے سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست واپس لے لی تھی۔


مشہور خبریں۔
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ
مارچ
شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ
?️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے
اپریل
ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب
نومبر
شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمے سے کیوں بری ہو گئے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف
جولائی
ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ایمرجنسی مینجمنٹ آرگنائزیشن نے آج صبح اعلان کیا ہے
فروری
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اسفندیار ولی نے حکومت
جولائی
صیہونیوں نے شام سے نکلنے کے لیے کیا شرائط رکھی ہیں؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر نے شام کے علاقے سے اسرائیل
جنوری
غزہ میں بھوک کا بحران کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ سے ایسی تصاویر شائع کی ہیں
مارچ