?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اس دوران نواز شریف ، فضل الرحمان اور آصف زرداری نے فوری الیکشن نہ کروانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا ۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی ملے گی ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی جلد بلانے کا فیصلہ کیا اور اتفاق ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے جب کہ قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کریں گے۔
دوسری جانب حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پیر سے انتخابی اصلاحات شروع کررہے ہیں‘ قانونی اور انتخابی اصلاحات کچھ بجٹ سے پہلے اور کچھ بعد میں ہوں گی‘ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے ، الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے لیے 7 ماہ مانگے ہیں اس لیے اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، عمران خان کے خلاف توہین مقدمات پر پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی ، عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں حالاں کہ عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔
مشہور خبریں۔
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان، کشمیر کونسل یورپ نے اسے اہم قدم قرار دے دیا
?️ 22 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی
مارچ
مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اکتوبر
برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں
جون
عدالتوں کو تحویل کے مقدمات میں بچوں کو بھی لازمی سننا چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اس امر پر زور دیا
مئی
بینیٹ اور بائیڈن ملاقات پر حد سے زیادہ فوکس
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:یہ درست ہے کہ اس کا نام ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے
اگست
وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
?️ 31 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں
جولائی
غزہ کی جنگ ختم کرنے کی کوششیں جاری
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں قطر
اپریل