?️
لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی نظر آرہی ہے کیوں کہ حکومت نے اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تحصیل کی سطح پر افسران کا تبادلہ کر کے انہیں سہولت فراہم کرنی شروع کردی ہے۔جہانگیر ترین گروپ سے منسلک ان پیش رفتوں سے باخبر ایک سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ کے ہونے والے اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا تھا۔
حال ہی میں حکومت پنجاب نے اسد علی بودھ کو دنیا پور تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا لیکن جب اعلیٰ سطح سے احکامات آئے تو مذکورہ افسر کا تبادلہ کر کے اعتزاز انجم کو تعینات کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا تھا اسد علی بودھ کا تبادلہ اور اعتزاز انجم کا تقرر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی زوار حسین وڑائچ کی سفارش پر عمل میں آئی۔
قبل ازیں لودھراں کے ڈی پی او کرار حسین کا تبادلہ کرکے ایک جونیئر افسر عبدالرؤف بابر کو ڈی پی او تعینات کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ترین گروپ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذریعے تجاویز پیش کرے تو حکومت پنجاب اسسٹنٹ کمشنروں، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرنے کو راضی ہے۔
تاہم ترین گروپ کے اراکین انکاری ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقوں میں اپنی پسند کے افسران کے تقرر کی سفارشات نہیں کررہے۔
گروپ کے ایک سینئر رکن کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بودھ خود دنیا پور تحصیل میں اپنی تعیناتی سے خوش نہیں تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں افسران کے تبادلے اور تقرر میں زیادہ ملوث نہیں بلکہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام چاہتے ہیں تا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار رہے۔
سول سروس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تبادلہ و تقرر ایک پیچیدہ معاملہ ہے کیوں کہ بعض اوقات افسران خود اپنی ترجیحات کی وجہ سے کچھ اضلاع اور تحصیلوں میں اپنا تقرر نہیں چاہتے۔
اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے ایک ڈپٹی سیکریٹری کو مقرر کیا تھا، افسر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے اصل میں ترین گروپ کے ساتھ تعاون بہتر بنایا ہے تا کہ مسائل کے حل کے لیے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مشہور خبریں۔
فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ
فروری
پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ
فروری
شمالی وزیرستان، کرک میں آپریشن، 3 افغان باشندوں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 11 فروری 2025ضلع کرک: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں
فروری
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ
جنوری
جولانی حکومت کی ناکامی سے اسرائیل کے نئے تجزیاتی منصوبے تک
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی اکثریتی علاقے سویداء میں جولانی حکومت
جولائی
عثمان بزدار کا ’موجودہ ملکی صورتحال‘ کے پیش نظر سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے
اپریل
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں
اپریل