?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کانٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کورونا اورڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا، ڈینگی اورکانگو وائرس کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وبائی امراض کے ماہرین نے اپنی تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز، متعلقہ حکام اور ماہرین نے شرکت کی، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ ملتان، اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
دوران اجلاس وزیراعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کے مستند ڈیٹا کیلئے ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کردی اور نے چیف سیکرٹری سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات اور فراہم کردہ ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہیئے، اضلاع کی کارکردگی رپورٹ 3 روز میں پیش کی جائے، فیلڈ وزٹ اور روزانہ میٹنگ کر کے انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کی ستائش کی جائے گی، خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی، ڈینگی کنٹرول کیلئے وارڈز اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں سے معاونت لی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا، ڈینگی اور کانگو جیسے امراض چیلنج ہیں، مربوط انداز میں کام کرکے دکھانا ہوگا، عوام کو کورونا، ڈینگی اوردیگر امراض سے بچانے کا چیلنج ضرور پورا کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ماسک کے استعمال سے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
جنوری
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست
اپریل
قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر
اگست
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد
جنوری
کالعدم جماعت کا احتجاج جاری، کئی ٹرینیں منسوخ
?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) کالعدم جماعت کے احتجاج جاری ہے جس کے نتیجہ میں
اکتوبر
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری
یورپی پارلیمنٹ میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ مراکش اور یورپی پارلیمنٹ کے
دسمبر