?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔ اور اس ادارے کے اندر 2 اہم منصوبے جاری ہیں۔
بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلکس کے لیے 600 کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ اور دانش یونیورسٹی کے لیے 800 کنال زمین مختص ہے۔ اسلام آباد ماڈل جیل بھی یہاں پر بن رہی ہے۔ اور واٹر سپلائی کا منصوبہ 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اور ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ خوبصورتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
شفقت محمود کی 34 سالہ سیاسی زندگی؛ کیا پایا کیا کھویا؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے
جولائی
برآمدات بڑھنے کے باوجود آئی ٹی کمپنیاں زرمبادلہ کی اصل رقم پاکستان نہیں لارہی ہیں، وزیر خزانہ
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور
دسمبر
یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے:جسٹس جواد حسن
?️ 29 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی
اپریل
آئی ایم ایف کی مدد سے غیر ملکی قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں نصف ہدف حاصل کرلیا
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مالی سال 2026 کے پہلے چار
نومبر
یورپی اور کینیڈا امریکہ کو قابل اعتماد اتحادی نہیں سمجھتے: پولیٹیکو
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک اور
فروری
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست
غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے
دسمبر