حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔

وفاقی داراحکومت سے جاری ہونے والے بیان مین ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ یہ بنگلا دیش کا اندونی معاملہ ہے، بنگلادیش کا اپنا آئین اور قانون موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی مغربی کنارے اور مسجد الاقصی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت میں لال قلعہ بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہوئیں، زیادہ تر گرفتار شدہ افراد کا تعلق بھارتی مقبوضہ کشمیر سے ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاک افغانستان تجارت کی بندش پر کہا کہ افغانستان کے ساتھ باڈر بندش اور تجارت پر پالیسی برقرار ہے، اس کی وجہ افغان طالبان ہیں جو دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، طالبان اِن افغان شہریوں کو بھی روکیں جو پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان شہری افغانستان کی سرزمین سے مسلسل پاکستان پر حملہ آور ہو رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ کمیونیکیشن چیلنج بحال ہیں، کابل میں ہمارا سفارت خانہ کھولا ہے، ہمارا سفیر افغانستان میں موجود ہے، افغانستان کا سفارت خانہ پاکستان میں کھولا ہے۔

طاہر اندرابی کا مزید کہنا تھا کہ صدر طیب اردگان کے پاک افغان ثالثی سے متعلق بیان پر خیر مقدم کرتے ہیں، ترکیہ وفد کا دورہ اسحاق ڈار کے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے ملتوی ہوا، بہت سے ممالک نے پاکستان افغان ثالثی کی بات کی ہے، وقت آنے پر ثالثی کے بات پر ردعمل دیں،ترکیہ وفد کے دورہ پاکستان کے لیے ابھی تک تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:  مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے

افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے

ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے اس ماہ اپنے یوکرائنی ہم

اسرائیل کی صورتحال دھماکہ خیز ہو چکی ہے:شاباک کا سرکاری انتباہ

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف اتحادیوں کے عہدیداروں کے ساتھ گفتگو میں

ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،

میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     لبنانی امور میں پیشرفت کے لیے لبنانی حکومت کے

خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نئی امریکی حکومت کے آنے بعد امریکہ اور سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے