حج 2026 کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گی

حجاج

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حج 2026ء کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے نامزد برانچیں ہفتے کے دن بھی کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے کا مقصد حج 2026ء کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو حج کے واجبات (دوسری قسط) ڈپازٹ کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جدہ میں سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے حج معاہدے پر دستخط کئے۔

دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم (ہوپ) کے عہدے داران بھی شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تو تو میں میں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کی شام مغربی کنارے میں

نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ایاز صادق

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف

’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا

فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی

?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے

موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:   میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا

امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کیا

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک اور مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا

اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

کورونا وائرس: ملک بھر  میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71  مریضوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے