جی ایچ کیو میں جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد

?️

راولپنڈی:(سچ خبریں)جی ایچ کیو میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہلخانہ کو میڈلز سے نوازا۔

 آئی ایس پی آر  کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں سپہ سالار نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی، 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور تیس سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، سینئر فوجی افسران اور اعزازات پانے والوں کی فیملیز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی کو تسلیم کرنے، وطن کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوز اور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں، یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک شہید جو ہے جب تک دنیا قائم ہے، اس کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا، شہید نے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنا نام کما لیا، جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اس کی بخشش ہو جاتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہید نہ صرف اپنے آپ کو بخشوا لیتا ہے بلکہ اپنے ورثاء کیلئے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے، کوئی قوم، کوئی ملک اپنے شہداء کی قربانی کا صِلہ پیش نہیں کر سکتی، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال کریں، ایک والد کیلئے، والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دنیا میں زندہ ہیں اور جب تک وہ اس دنیا سے نہیں جاتے کوئی بھی دیکھ بھال اور کوئی بھی مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی، والدین مرتے دم تک اپنے شہید بچوں کو نہیں بھولتے، والدین کو اپنے شہید بیٹے ہر روز نظر آتے ہیں۔

 سپہ سالار نے کہا کہ یہ ملک آپ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے اور میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے، یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ پر آپ کو ملے گی، کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے، شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے، آپ نے یہ کیسے کیا، باقی ملک اس ناکام ہوگئے ، پاکستان میں کیا خوبی ہے کہ اس نے یہ کر دیا؟، تو میں انہیں کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لخت جگر کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آج کل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلا ہوا ہے، وہاں پر پانی کی کمی ہے، میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر ان لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے، ہم اپنی اس خدمت اور اس کام پر فخر محسوس کرتے ہیں

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

لاہور: وکلا تنظیموں کا صدر لاہور پریس کلب سمیت تمام صحافیوں کا ساتھ دینے کا اعلان

?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں

یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ

صدر مملکت نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی منظور کرلی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیؐ

غزہ جنگ بندی میں دوہرا کھیل: ٹرمپ کا اصرار، نیتن یاہو کا انکار 

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ میں غزہ میں آتش

آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025

?️ 29 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان

سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت

?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

اقوام متحدہ کا پاکستان میں جبری شادیوں اور مذہب تبدیلی پراظہارِ تشویش

?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے