جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہے۔ مریم نواز

مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز

?️

سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر چکا ہے۔

سرگودھا میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہنا تحا کہ شہر کے عوام کو الیکٹرک بس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں ابتدائی طور پر 33 الیکٹرک بسیں دی جا رہی ہیں، جن میں خواتین، بزرگوں اور طلبہ کیلئے سفر مفت ہے۔

مریم نے مزید کہا کہ سرگودھا شہر کیلئے مجموعی طور پر 60 الیکٹرک بسیں مختص ہیں، جبکہ سرگودھا ڈویژن کو 105 بسیں ملیں گی۔ عوامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ سرگودھا میں پہلے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں تھا، تاہم اب بھیرہ سے سرگودھا تک سفر اب صرف 20 روپے میں ہوگا۔

گزشتہ دور سے تقابل کرتے ہوئے مریم نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی دور میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا، لیکن اب عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتے تھے جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، مگر آج وزیراعظم شہباز شریف کا اسی سعودی عرب میں داخل ہوتے ہی شاندار استقبال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز ال

فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر شوبز شخصیات کا پہلگام واقعے پر اظہار افسوس

?️ 24 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر22

اماراتی کمپنی میں صرف اسرائیلیوں کی ملازمت کے خلاف احتجاج

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  انٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں

اسرائیل آخری سانسیں لے رہا ہے /فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: صہیونی ماہرین

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:بہت سے صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے اس بات پر

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا، فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے

?️ 14 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  اسرائیل نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کرتے

پاکستان آنے والے مسافروں کے غیر ملکی کرنسی ظاہر کرنے کے فیصلے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار

?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ اور ایف بی آر  نے سول

میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان

?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں

صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے