?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے زیر حراست رہنماؤں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا دیا گیا اور انہیں علیحدہ عمارتوں میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قرار دیا گیا ہےان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف، سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے علی وزیر شامل ہیں۔
علیحدہ خطوط میں، اسلام آباد کے چیف کمشنر کو ووٹنگ کے دوران زیر حراست قانون سازوں کی موجودگی سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کی یاد کروائی گئی۔
شہباز شریف سے وابستہ ایک عہدیدار کے لکھے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘کمر کے درد کا مریض ہونے کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد تک کا لمبا سفر اور اسی دن واپسی سے ان کی صحت کو نقصان پہنچے گا لہذا درخواست کی جاتی ہے کہ انہیں منگل کے روز وزارتی انکلیو میں اپنے گھر، ہاؤس نمبر 26 میں رہنے دیں’۔
خواجہ آصف کی جانب سے لکھے گئے خط میں آپتھلمولوجی کے ایک وابستہ پروفیسر اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ‘وہ آئی یونٹ میں داخل ہیں اور ان کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے اور اس وقت ان کی حالت تسلی بخش ہے اور ان کے سفر پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم آنکھوں کی سرجری کی وجہ سے انہیں ایک ہی دن میں ایک حد میں زیادہ سفر کرنے کا تجویز نہیں دی گئی ہے لہذا درخواست کی گئی ہے کہ وہ منگل کو ان کی رہائش گاہ ایف 302، پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں رہنے دیں’۔
دونوں خطوط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف کے گھروں کو سب جیل قرار دیا جائے اور سینیٹ کی پولنگ کے بعد انہیں واپس لاہور لایا جائے۔
خطوط کے جواب میں چیف کمشنر امیر احمد علی نے پولنگ کے اختتام تک مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کے گھروں کو سب جیل قرار دے دیا ہے اور دارالحکومت پولیس سے رہائش گاہوں کے باہر ڈیوٹی طلب کرلی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں کمرہ نمبر ایک اور کمرہ نمبر 6 بالترتیب سید خورشید شاہ اور علی وزیر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
’یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی
?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی
نومبر
اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے
ستمبر
ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر
دسمبر
امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت
اکتوبر
غزہ کے راستے پر امن کارکن؛ "محاصرہ توڑنا چاہیے”
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سویڈش موسمیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور 11 دیگر
جون
عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب
جولائی
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
مریم اورنگزیب کا عمران خان پر حملہ: کابینہ میں وزیر نہیں ٹاؤٹ ہیں
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے
فروری