?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تاہم جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’آج عمران خان کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے‘ جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ ’عمران خان کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ ’جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا ہے؟‘ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ’جی ایک لیٹر آیا ہے‘ جس پر عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر استفسار کیا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ ’جیل حکام سے چیک کرتے ہیں‘۔
اس موقع پر جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ’آپ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں‘، اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جا سکا، جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ ’اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی‘، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اس پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جو وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے، یہ درخواستیں 23 اگست 2023ء کو گرفتاری سے پہلے دائر کی گئیں اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس وقت درخواست گزار جیل میں ہیں، عدالت متعدد مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات بھی جاری ہوئے جن کی تعمیل نہیں ہوئی، جیل حکام اور پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور اب بغیر پیشی میرٹ پر فیصلہ سنائے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا، انصاف کا تقاضا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے‘۔


مشہور خبریں۔
حکومتی اقدامات تاحال بے سود، یوریا کی قیمت میں مزید اضافہ
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی دعوے اور اقدامات تاحال بے سود ثابت
دسمبر
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی
جون
بجلی قیمت پھر مہنگی ہو گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی
اگست
یحیی السنوار کا سید حسن نصراللہ کے نام خط
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے حزب اللہ کے
ستمبر
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
توقع سے کم شرح سود میں اضافے کے سبب اسٹاک مارکیٹ 358 پوائنٹس بڑھ گئی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
جنوری
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
جنوری