?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے لیے پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو دیکھیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں سو، سوا سو لوگ اکٹھے ہوئے ہیں جن میں سے بھی اسی فیصد لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں کیونکہ ہمیں ورغلا کر لایا گیا ہے، مگر ان سب کو 30، 30 دن کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جارہا ہے،کسی کو کہیں تو کسی کو کہیں بھیجا ہے، آپ جیل میں جانا چاہتے ہیں ہم نے آپ کو جیل بھیجا ہے کہیں اور تو نہیں بھیجا بلکہ ہم تو آپ کو جیلوں کی سیر کرا رہے ہیں تاکہ آپ کو تمام جیلوں کے حالات پتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ (پی ٹی آئی) کو اگر جیلیں بھرنی ہیں تو لازم ہے پہلے ہم دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیکی جیلوں کو بھریں گے، لہٰذا ابھی تک تو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ کی جیلیں خالی ہیں اس لیے پہلے وہ بھریں پھر راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر جیلوں میں دیکھیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کو کہہ رہے ہیں کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوا دیں، لہٰذا یہ بینچ فکسنگ ہے اور ہمارا مؤقف ہے کہ اس کی انکوائری کی جائے اور ازخود نوٹس لیا جائے اور اگر یہ غلط ہے تو اس کو سزا دی جائے کہ اس نے یہ تاثر کیوں دیا کہ ان کے کسی جج کے ساتھ تعلقات ہیں اور مرضی سے کیس لگواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک انکوائری اور آڈیو کی فرانزک نہیں ہوتی ہم کسی بھی معزز جج پر الزام عائد نہیں کریں گے۔
عمران خان پر حملہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس آدمی نے فائرنگ کی وہ موجود ہے مگر یہ لوگ اس کے بیان کی تردید بھی نہیں لاسکے کہ اس کے پیچھے کون تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر جس شخص کا الزام لگایا گیا اس کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور فائرنگ کی جگہ ایک ہی شخص موجود تھا جو کہ مذہبی طور پر متاثر تھا جس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسے میں جب اسرائیل عالمی برادری کی ہلاکت خیز خاموشی
دسمبر
نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ایک چیلنج
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر اور اس حکومت
نومبر
شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر
اپریل
ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب
جولائی
اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم
?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
دسمبر
پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کا دوہرا معیار
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے یوکرین اور کیمرون میں سیاسی پناہ کے
اپریل
پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کرے گی۔
?️ 5 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کے 22 رکنی کابینہ کے حلف کے
اگست
امیر عرب ممالک میں ٹرمپ کے داماد گولن کی عبرانی میڈیا رپورٹ
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے رپورٹر سیموئیل الماس
مارچ