?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ ہمیں ڈیم بنانے چاہئیں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے، خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کردیا۔
پشاور کے خیبرمیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلہ آنے پر انتظامیہ تیار تھی، ہمیں ڈیم بنانے چاہئیں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں مل رہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں، انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کے ذہنوں میں یہ بات ڈالیں کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی جایا کریں، تاکہ ان میں دورافتادہ علاقوں میں جاکر خدمات پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتال اور بنیادی صحت کے مراکز بنالیتے ہیں مگر ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہوتے۔
خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا خیبر میڈیکل کالج کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ریاست کی ذمہ داری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مختلف ڈویژن میں سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیک سرجریزکی سہولیات کیلئے 30 کروڑ روپے جلد مہیا کردیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے، پیسہ ان سیکٹرز میں لگائیں گے، جہاں ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف، ڈی جی ISI کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید
مارچ
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون
شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس کے سامنے تقریر
جولائی
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
افغانستان میں داعش کا اہم سرغنہ گرفتار
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کے نائب صدر نے کابل میں داعش دہشت گرد گروہ
اپریل
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے
اگست
طالبان کی عبوری حکومت کے ڈپٹی پریس سیکرٹری برطرف
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر
اگست
روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،
مئی