🗓️
مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو ہمارے شہدا کی توہین اور بے حرمتی کرتا ہے اور ان کی یادگاروں کو جلاتا ہے تو ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے۔
کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جو ہمارے شہدا کی توہین اور بے حرمتی کرتا ہے اور ان کی یادگاروں کو جلاتا ہے تو ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے، اگر وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا تو پاکستانی بھی نہیں ہو سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی جتنا بھی پرتشدد اور غصے میں ہو، کوئی پاکستانی اپنے ملک کو آگ لگانے کی جرئت نہیں کر سکتا، 9 مئی کو جو ہوا، شہدا کے والدین کی آنکھو میں جو آنسوں آئے پوری پاکستانی قومی اور آزاد کشمیر اس پر شرمندہ ہے، ہم شہدا کے اہل خانہ کے سامنے نظریں اٹھانے کے قابل نہیں ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ شخص جس بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے سن لے، پاکستانی قوم کبھی اسے معاف نہیں کرے گی، کشمیری اس کو عبرت کا نشان بناکر چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے صرف پاکستان اور اس کی دفاعی تنصیبات کو آگ نہیں لگائی بلکہ ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر یہ شخص کشمیر کا سودہ بھی کرکے آیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار، نفرت اور فتنہ بازی کی سیاست سے عمران خان یاد آتا ہے، جس کے پاس کاکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو وہ شخص یہ حرکتیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021 میں دھاندھلی کرکے جس جماعت کو جموں اور کشمیر پر مسلط کیا گیا تھا وہ جہاں سے آئی تھی وہاں واپس چلی گئی ہے، جس نے مسلم لیگ (ن) کو ٹوڑنے کی کوششیں کی، مسلم لیگ (ن) تو نہیں ٹوٹی لیکن اس جماعت کی آج کرچیاں بھی دیکھنے کو نہیں ملتیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس جماعت کا وزیراعظم تھا وہی عمران خان کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے اور کہتا ہے کہ 9 مئی کے حملے کا منصوبہ (عمران خان) نے بنایا تھا اور اگر کسی نے آزاد کشمیر کی خدمت کی تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود تکالیف برداش کیں لیکن پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتا ہے، ہر جگہ ترقی نظر آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
افغان مہاجرین کے متعلق معید یوسف کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی
جولائی
جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی
دسمبر
نیو کیسل کلب کی خریداری سعودی عرب کی ایک غیر انسانی ریکارڈ کو دفن کرنے کی تازہ کوشش
🗓️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود
اکتوبر
IRGC کے خلاف یورپ کی کارروائی داعش کے حامیوں پر احسان ہے:پاکستانی پروفیسر
🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کے پروفیسر نےمغربی
جنوری
کیا عمران خان نے اعتراف کیا تھا یا بیانیہ بنایا گیا ہے؟ عمران خان کی زبانی
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے
جولائی
اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے
مارچ
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
ایران کے اندر جنگ کی منتقلی کے لیے ریاض، ابوظہبی اور واشنگٹن کے تعاون کا انکشاف
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن
نومبر