جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کررہی وہ ملک کی دوست نہیں۔ احسن اقبال

?️

شکر گڑھ (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کر رہی ہے وہ ملک کی دوست نہیں۔

پنجاب کے علاقے شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بدھن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، عدم استحکام کی صورت میں بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور پی ٹی آئی اس بیانیے کا دفاع کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے،فوج کی قربانیوں کو سلام پیش لیکن ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب قوم بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ زراعت، صنعت اور برآمدات کو ترقی دینا ہوگی، معیشت مضبوط کر کے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہوگا، سیاست میں زندہ باد، مردہ باد بہت ہو چکا، اب وقت ہے کہ ہم سب ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کہیں اور اس پر عمل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں شعور نہیں شور دیا،نو مئی کو لاہور میں پاکستان بنانے والی ہستی قائداعظم کے گھر کو جلایا،ترقی یافتہ ملکوں نے امن کے ساتھ اپنے ملک میں 10،10 سال کے لیے استحکام پیدا کیا۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا

?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد

حزب‌اللہ کے سینئر کمانڈروں کی میٹنگ پر حملہ کیسے ہوا ؛صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسوں

مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے

میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے

محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی

عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز

یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا  

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں

5 سال سے کم عمر کے 1.1 ملین افغان بچے شدید غذائی قلت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے