?️
لاہور(سچ خبریں) جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سےقانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای اے) کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے بیرونی عناصرکے ملوث ہونے کے شبہے کے بعد صوبائی دارالحکومت اور اسلام آباد کو ہائی الرٹ رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایل ای اے نے گرفتار ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات برآمد کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعے میں بیرونی عناصر کے ہاتھ ہیں، مزید یہ کہ خیبر پختونخوا اور لاہور سے دو مقامی سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تفتیشی ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیٹرپال ڈیوڈ کی رہائش گاہ کراچی میں محمود آباد میں واقع ہے اور برآمد ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ سے معلوم چلا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے متعدد دورے کیے اور اس کے پاس اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ بھی تھا۔
عہدیدار نے بتایا ملزم دوسرے ملک کی شہریت بھی رکھتا ہے اور اس نے ایک ایسے عرب ملک کا دورہ کیا تھا جہاں کہا جاتا ہے کہ اسے دھماکے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے پس منظرمیں بم دھماکے کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاسوں میں تبادلہ خیال ہوا اور ایسے مزید دھماکوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف
جولائی
رات بھر کی کارروائی میں یوکرائن کے 93 اہداف کو تباہ کر دیا گیا: ماسکو
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ماسکو نے یوکرین کی مسلح افواج میں ہلاکتوں کے نئے
مئی
بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر بیان
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین
اکتوبر
نئے سال کے پہلے ہفتے میں کتنے فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں؟ یونیسف کی رپورٹ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف کا کہنا ہے کہ 2025 کے پہلے ہفتے میں غزہ
جنوری
فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل
نومبر
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16
جنوری
پی ٹی آئی عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے:صدر مملکت
?️ 29 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
بولیویا میں فوجی بغاوت
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: بولیویا میں جنرل زونیگا کی قیادت میں بولیویا کی حکومت
جون