?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 10.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7.3 فیصد سکڑی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار ایسے وقت میں مایوس کن ہیں، جب حکومت تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مالی سال 2024 میں جولائی تا نومبر کے دوران کُل 11 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 12 ارب 31 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، یہ ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کمی ہے۔
حکومت آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے، ایسے میں ترسیلات زر کی مد میں ایک کروڑ 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2023 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی اور سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نومبر 2023 میں کل 2 ارب 25 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ اس کے برعکس نومبر 2022 میں یہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر اور اکتوبر 2023 میں 2 ارب 46 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔
یہ بات حیران کن ہے کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ بیرون ممالک جا رہے ہیں اور حکومت کو پاسپورٹ کی طلب پوری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
پاکستان سے لاکھوں افراد نوکریوں اور دیگر مقاصد کے لیے ملک سے جا چکے ہیں لیکن ترسیلات زر کی آمد میں کوئی نمایاں اضافہ دیکھنے کو نہیں مل رہا۔
نگران حکومت کی توجہ اگلے پانچ برسوں میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، لیکن گرتی ہوئی ترسیلات زر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی خاص حکمت عملی نظر نہیں آ رہی، اسی طرح برآمدات کے حوالے سے بھی صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے۔
برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ بجلی و گیس کی بُلند لاگت نے عالمی منڈیوں میں مسابقت کو ناممکن بنا دیا ہے، اور اس کا منفی اثر مالی سال کی دوسری ششماہی میں نظر آئے گا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں لیکن یہ 12.7 فیصد تنزلی کے بعد 2 ارب 67 کروڑ ڈالر رہیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تاہم اس میں بھی 16.4 فیصد کمی ہوئی، جبکہ خلیج تعاون کونسل ممالک سے یہ 12 فیصد سکڑ کر ایک ارب 23 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ پردہ حقائق
?️ 13 دسمبر 2025 امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ
دسمبر
افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا
اگست
ہم مغربی پٹی میں نئی حقیقت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سرایا القدس
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ایک میدانی
دسمبر
پاکستان میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور
جنوری
عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ٹرمپ کے
اکتوبر
عمران خان کے بچوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکٹری اطلاعات شیخ وقاص
جولائی
سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک
مارچ
حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف کی بیروت آمد
?️ 2 نومبر 2025حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف
نومبر