?️
وزیرستان (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ سے جاری بیان کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات سراروغا میں فوجی چیک پوسٹ نے علاقے میں تین سے چار مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حمل کی نشاندہی کی۔بیان میں کہا گیا کہ ‘مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوری کوئیک ری ایکشن فورس علاقے میں بھیجی گئی جن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔فوجی جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک ضیاالدین نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے بعد مطابق گرفتار دہشت گرد نے بعد ازاں انکشاف کیا کہ انہوں نے فوجی پوسٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم اور مضبوط ہوگا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ 9 زخمی ہوگئے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے ضلعی علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دو زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں حملوں کی زد میں آئے جس میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں نے وانا میں واقع جنوبی وزیر ستان کے ہیڈ کوارٹر سے 30 کلو میٹر فاصلے پر تیارزہ میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو متعدد راکٹس سے نشانہ بنایا۔ضلعی پولیس افسر شوکت علی نے تیارزہ میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی سکیورٹی سیکٹرز میں 6 فلسطینی قیدیوں کا اسرورسوخ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکومت کی جیلوں سے 6 فلسطینی قیدیوں کا فرار
ستمبر
بین الاقوامی ماہرین قانون کی نظر میں ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین قانون نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جولائی
پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے مخالفین کو مسترد کر دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ان کے
جون
اگر اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو بین گویر مستعفی ہو نے کا امکان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیش گوئی کی
جولائی
لڑکیوں کو ماڈلنگ میں نہیں آنا چاہیے، ڈیزائنر ماریہ بی
?️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے کہا ہے کہ
مئی
جارحیتوں اور جنگوں کے مقابلے میں خاموشی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنا ہے: الحوثی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب
دسمبر
کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو
?️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر
بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس کی آنلائن تقریبات، امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا
?️ 7 مئی 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر یوم قدس
مئی