?️
لاہور: (سچ خبریں) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ یاسمین راشد کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔پولیس نے یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ مقدمے میں نامزد کیا تھا۔یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں۔عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ تھانہ شادمان جلائو گھیرائو اور پولیس پر تشدد کا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک اور مقدمے میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی، وکیل برہان معظم ملک نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ شادمان میں دہشت گردی سمیت بارہ دفعات کے تحت 2 مقدمے درج ہیں، عدالت نے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
قبل ازیں 29 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نےجلائوگھیرائوکیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو چودہ روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی ۔ تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو الگ الگ عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔
پولیس تفتیشی افسران نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے تین روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے دونوں رہنمائوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو چودہ روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پولیس نے میاں محمود الرشید سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کر رکھی ہے۔
تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرا ئوکے مقدمہ میں تھانہ سرور روڈ میں تھے۔ملزمان سے تھانہ شادمان جلا ئوگھیرائو کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے خلاف تھانہ شادمان میں نامزد مقدمہ 768/23 درج ہے۔ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 96/23 میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، پولیس کی جانب سے تھانہ شاد مان کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کا ریمانڈ مانگا گیا تھا ۔پولیس نے دونوں رہنمائوں سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کی تھی ۔ واضح رہے کہ دونوں رہنما جناح ہائوس حملے اور جلائو گھیرائو کے درج مقدمے میں پہلے ہی گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چین کا نیا منصوبہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے اطلاع دی
جون
"غیر ملکی دہشت گردوں” کو ملازمت دینا؛ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے "جولانی کی” حکمت عملی
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: "حیات تحریر الشام” کے دہشت گردوں کا رہنما سرکاری فوجی
جون
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل، 90 روز میں عام انتخابات کرانے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں
اکتوبر
مصر کو مزاحمت کی حمایت کے لیے ایران کی حکمت عملی استعمال کرنی چاہیے:عطوان
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات
نومبر
یوکرین میں روس کی جیت نیٹو کی بنیادیں ہلا دے گی:کسنجر
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور جیو پولیٹیکل امور کے اعلیٰ ترین
جولائی
شمالی وزیر ستان میں فوج نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے
اگست