جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت محض طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے جو انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کی ضمانت دیتا ہے، جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی بنیاد ہے، یہ شہریوں کو سیاسی عمل میں شریک کرتی ہے، سیاسی تنوع کو فروغ دیتی ہے اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا جمہوری سفر بے شمار شہداء کی قربانیوں سے عبارت ہے جن میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سرفہرست ہیں، دونوں رہنماؤں نے عوام کے حقِ حاکمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اٹھارویں آئینی ترمیم منظور کر کے 1973 کے آئین کی روح کے مطابق پارلیمان کو مضبوط بنایا، جو جمہوریت کی بڑی فتح ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ جمہوریت کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ دراصل مستقبل پر سمجھوتہ ہے، پاکستانی نوجوان جمہوری اقدار کے خلاف ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہیں اور ایک جامع، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے، قائداعظم، بانی رہنماؤں کے وژن اور عوام کی امنگوں کے مطابق پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے جمہوری ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، ان کا حوصلہ اور ورثہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت عوام کی قوت میں ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کا حماس کے ساتھ معاہدے ایک اہم سمجھوتہ

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے سروے کے نتائج

امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد

پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان

سویدا میں جنگ بندی پر شامی ڈروز کے روحانی پیشوا کا ردعمل

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حکمت الهجری، سوریہ کے دروزی برادری کے روحانی رہنما، نے

مزاحمت کی طاقت سے صیہونیوں کو تشویش

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم

یمنی مجاہدین نے عراقی مجاہدین سے کیا کہا؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن

پہلے امریکی پوپ "لیو” نے قوم پرست پالیسیوں پر تنقید کی

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پوپ لیو نے آج کسی مخصوص ملک یا قومی رہنما

اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے