جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے بعد کوئٹہ ریلوے ڈویژن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے پولیس نے 11 مارچ کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے ہائی جیک ہونے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن کو بحال کرنے کی جاری کوششوں کے درمیان ملتان اور کراچی ڈویژن میں اپنے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پیز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں اہم تنصیبات پر تعیناتی کے لیے 50 کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو فوری طور پر فارغ کریں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 5 عید اسپیشل ٹرینوں بالخصوص 26 مارچ کو کوئٹہ سے سبی، سکھر، لاہور اور راولپنڈی کے راستے پشاور جانے والی ٹرینوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تعیناتی کے دوران دستے کو دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دی جائے گی، ریلوے پولیس کے ایک سرکاری ذرائع نے ہفتے کو ڈان کو بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، پشاور اور سکھر سمیت دیگر ریلوے ڈویژنز کے دستوں کو واپسی کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں اہم ریلوے فارمیشنز / تنصیبات پر روٹیشن کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا، جو ریلوے ٹریک سے منسلک بلوچستان کے تمام شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔

لاہور میں قائم ریلوے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ڈی آئی جی (آپریشنز) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 50 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیکیورٹی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ کوئٹہ ریلوے پولیس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان سے پاکستان ریلویز کا آپریشن روزانہ 4 مسافر ٹرینوں پر مشتمل شامل ہیں جن میں جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس شامل ہیں جو بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے جوڑتی ہیں۔ مزید برآں، مال بردار ٹرینیں بلوچستان کی طرف جانے والے مختلف حصوں پر چلتی ہیں۔

جعفر ایکسپریس صبح پشاور سے اندروان ملک روانہ ہوتی ہے اور اگلے روز راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر اور سبی کے راستے کوئٹہ پہنچتی ہے۔

اس کے برعکس یہ ٹرین کوئٹہ سے روزانہ صبح 9 بجے روانہ ہوتی ہے اور اگلے روز صبح 7 بجے سکھر، رحیم یار خان، لاہور اور راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچتی ہے۔

بولان ایکسپریس روزانہ رات 8 بجے کراچی سے روانہ ہوتی ہے اور اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی اگلے روز شام 6 بج کر 55 منٹ پر کوئٹہ پہنچتی ہے، بلوچستان میں مقامی طور پر دو ٹرینیں چلتی ہیں جو سبی ہرنائی اور کوئٹہ چمن روٹس پر چلتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد بلوچستان میں تمام ٹرین آپریشنز میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جن میں اسٹیشنوں، ٹرینوں اور منزلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

ایک سرکاری ذرائع نے ڈان سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انجن سمیت پوری ٹرین میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور ریلوے پولیس کے متعدد سیکیورٹی اہلکار ہوں گے، اسی طرح راستے میں واقع بڑے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

مشہور خبریں۔

ٹیلیگرام کا  صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان

?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز

’ہالی ووڈ ستارے کانز میں خاموش نہ رہ سکے‘، غزہ کی نسل کشی پر بھرپور آواز بلند

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ہالی ووڈ انڈسٹری کے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے

?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں

فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے

یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ

شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں، فضل الرحمن

?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے