?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہوگا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہوگی، جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا۔ ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے، پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمۂ ثقافت کو گائیکی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
پناہ گزینوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں
?️ 11 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر
جولائی
روس کا جاپان کے اقدامات کا سخت جواب دینے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودینکو نے کہا ہے کہ
نومبر
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ، حماس نے شدید دھمکی دے دی
?️ 24 جون 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر
جون
سعودی جنگی طیاروں کی یمنی صوبے مأرب پر وسیع بمباری؛1شہید، 3زخمی
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے مأرب کے رہائشی
اکتوبر
گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم نے گمشدہ خزانہ کے عنوان سے اپنے ایک
اکتوبر
حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ
اگست
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست
ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان
دسمبر