?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو پیغام دیا ہے کہ پارٹی کے تمام عہدیداران کو پیغام ہے کہ جس میں بھی دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں ہے وہ عہدے سے الگ ہو جائے اور اپنی جگہ انہیں موقع دے جو پریشر برداشت کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اس قدر ظلم نہیں ہوا جو تحریکِ انصاف کے ساتھ ہوا ہے، ایسے میں ہمارے پاس ملک گیر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے لہذا کم حوصلہ عہدیداران براہ مہربانی خود ہی پیچھے ہٹ جائیں تاکہ انکی جگہ ہم دلیر اور نظریاتی ورکرز کو آگے لائیں جو قانون اور آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہوسکیں۔
عمران خان کہتے ہیں کہ میں خود جیل سے بطور پارٹی سربراہ احتجاج کی قیادت کروں گا، میں نے پوری پارٹی کو پیغام بھیج دیا ہے کہ ملک گیر عوامی احتجاج کی تیاری کریں، ہمارے پرامن احتجاج پر گولیاں چلائی جاتی ہیں اب ہم گولیاں نہیں کھائیں گے، پوری قوم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن احتجاج کیلئے کمر کس لیں، میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی آئین کی بحالی کے لیے اس ملک گیر احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی جس طرح ایوان کو چلا رہا ہے ہم اس کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے، اس کے ہوتے ہوئے ایوان سے اراکین قومی اسمبلی کو اغواء کیا گیا، ہمارے ایم این ایز کی تقاریر سنسر کر دی جاتی ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر پارلیمنٹیرینز پر تشدد ہوتا ہے مگر یہ ہر معاملے میں ممبران قومی اسمبلی کی نمائندگی میں ناکام رہا ہے، اسی طرح حیران کن طور پر الیکشن دھاندلی کی اپیل چیف الیکشن کمشنر ہی کے پاس جارہی ہے جو اس دھاندلی کا سہولت کار اور مینڈیٹ چوروں کی ٹیم “بی” ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا مقصد ہی یہ تھا کہ 8 فروری کے الیکشن فراڈ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تحریک انصاف کو متاثر کرتے ہوئے نقصان پہنچایا جائے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ محض حکومتی عدلیہ بن کر رہ گئی ہے، ہم سے مخصوص نشستیں چھیننے کی پوری تیاری ہے مگر آپ سب نے حوصلہ نہیں ہارنا اور جم کر کھڑے رہنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمارے عدالتی نظام میں انگریزوں کے زمانے کی کون سی روایت آج بھی قائم ہے؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی ہائی کورٹس کی موسم
جولائی
یوکرین بحران کے عرب ممالک پر منفی اثرات:عرب لیگ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے پیر کی شب ایک تقریر
اپریل
آئرن ڈوم کا مرکاوا والا حشر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ
فروری
ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ سرزمین پر مزاحمتی گروپوں کے
اپریل
کیپٹن بھوپیندر سنگھ کی سزا کی معطلی سے ’جے کے سی سی ایس“ کی رپورٹ کی تقویت ملے گی، بھارتی نیوز پورٹل
?️ 16 نومبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) شوپیاں جعلی مقابلے میں تین بیگناہ کشمیری نوجوانوں
نومبر
یمن کے حملے کیسے رک سکتے ہیں؟صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی حملے صرف
مئی
غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے ہونے والی تباہی کے بعد نام نہاد اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی
مئی
صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب
مارچ